ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جی ایس ٹی کے نفاذ کا ایک سال ، وزیر اعظم مودی نے کہا : ہندوستانی معیشت میں آئی مثبت تبدیلی

جی ایس ٹی کے نفاذ کا ایک سال ، وزیر اعظم مودی نے کہا : ہندوستانی معیشت میں آئی مثبت تبدیلی

Mon, 02 Jul 2018 00:19:45    S.O. News Service

نئی دہلی یکم جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو’گڈز اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کے نفاذ کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارک باد دی۔وزیراعظم مودی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر لکھاکہ کوآپریٹو فیڈرل ازم کی کاروباری مثال اور ’ٹیم انڈیا‘ کے جذبے سے معمور جی ایس ٹی سے ہندوستانی معیشت میں ایک مثبت تبدیلی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں نئے ٹیکس نظام کے ذریعے ترقی، آسانی اور شفافیت قائم ہوئی ہے اور پیداوار میں اضافہ کے ساتھ ہی کاروبار کے مواقع بڑھ رہے ہیں۔ یکساں ٹیکس نظام سے بالخصوص چھوٹے اور درمیانے کاروباریوں کو فائدہ ہوئے ہیں۔

مسٹر مودی نے ایک اور ٹویٹ میں ڈاکٹرز ڈے کے موقع پر طبی پیشہ ور افراد کو مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طب انسانی کے بہترین پیشوں میں سے ایک ہے۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ ہندوستانی ڈاکٹروں نے عالمی سطح پر اپنی خاص شناخت بنائی ہے اور تحقیق اور جدت طرازی میں کثرت سے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔


Share: